کترینہ کیف بھی ’ارطغرل غازی‘ سیریز کی دیوانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف بھی دنیا بھر میں مقبول اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی دیوانی نکلیں۔
اداکارہ اپنی فلم ’ٹائیگر 3 ‘ کی شُوٹنگ کیلئے تُرکی میں سلمان خان کے ہمراہ موجود ہیں۔
ایک پریس کانفرنس میں کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی دیوانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ میری فیورٹ سیریز ہے، میں نے اس کی تمام اقساط دیکھی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by islaam for everyone (@ertugrulgazi_quotes)


کترینہ کیف نے سیریز میں تُرک اداکاروں کی جاندار اداکاری کو بھی سراہا، اور کہا کہ مجھے اس سیریز نے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔پریس کانفرنس میں ساتھ کھڑے سلمان خان نے کہا کہ میری والدہ کی بھی یہ سیریز پسندیدہ سیریز ہے ۔
سلمان خان یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ کترینہ کو اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ترک اداکار بہت پسند ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر اس سیریز کو سرکاری نشریاتی ادارے پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے۔