شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کن امور پر گفتگو ہوئی؟ جانئے
لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمرا ن خان نے بھی الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے معاملے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوخط لکھا تھا۔