متھیرا کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں


کراچی (قدرت روزنامہ) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ مسکراتی نظر آتی ہیں مگر ایک ٹیلی ویژن شو میں میزبان کے سوال پر وہ اتنی جذباتی ہوئیں کہ اُن کی آنکھیں بھر آئیں۔
حریم شاہ نجی ٹیلی ویژن پر معروف پاکستانی ماڈل متھیرا کے شو میں شریک تھیں جہاں متھیرا نے ان سے سوال کیا کہ اپنی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے باوجود بھی وہ اسی طرح جذبات سے دور اور ایک عام سی انسان نظرآتی ہیں، وہ اتنی پرسکون کیوں ہیں۔
متھیرا کے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ جذبات کو ٹھیس تو پہنچتی ہے مگر پھر چند لمحات کے بعد ہی ٹک ٹاک اسٹار آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔حریم شاہ اتنی جذباتی ہوئیں کہ انہیں دلاسہ دینے کے لیے متھیرا کو بریک لینا پڑا۔