زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، جو حرکتیں چار پانچ دن سے ہو رہی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے سیاہ کو سفید کرنے والے سہولت کار موجود تھے، جو کچھ 2014 سے ہو رہا ہے وہ آج سہولت کار نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آرہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آصف سعید کھوسہ کے کہنے پر پاناما کی درخواست عدالت لایا۔