جو ٹینشن کا ماحول پیدا کیا گیا، اُس کی ضرورت نہیں تھی، شبلی فراز
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ٹینشن کا ماحول پیدا کیا گیا، اُس کی ضرورت نہیں تھی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سیشن کورٹ میں پیشی پر ہمیں سیکیورٹی کے خدشات ابھی بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پیشی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ جو ٹینشن کا ماحول پیدا کیا گیا اس کی ضرورت نہیں تھی، لاہور کی صورتحال کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کی گرفتاری کے اس سے سخت وارنٹ ہیں، پولیس وفاقی وزیر کی گرفتاری پر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔