” اس میں کوئی فخر والی بات نہیں، میں اگر کام پر یا بیمار ہوں تو میرے شوہر ۔ ۔ ۔” اقراء عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی بھی خاموش نہ رہ سکیں، گھر کی بات بتادی
اداکارہ نے ساتھ لکھا کہ یاسر کا کام پر جانے سے قبل بیٹے کے کپڑے اور پیمپر تبدیل کرنے کا سیشن، یاسر نے پہلی مرتبہ کبیر کے کپڑےچینج کروائے جس پر مجھے فخر ہے، یاسر نے زچگی کے ہر لمحے میں میری بہت مدد کی، ڈائپر کی تبدیلی سے لے کر میرے آرام کے دوران کبیر کو سنبھالنے اور میرا ناشتہ بنانے تک .
اس پوسٹ پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ مجھےخوشی ہے کہ آپ کے شوہر یہ سب کر رہے ہیں لیکن اس میں فخر کرنے والی کوئی خاص بات نہیں، میں اگر کام پر یا بیمار ہوں تو میرے شوہر بھی بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرواتے،کھانا کھلاتے اور اسکول چھوڑنے تک جاتے ہیں اور انھیں یہ سب کرنا پسند ہے . جیونیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی کی جانب سے بعد ازاں انسٹا سٹوری بھی شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ ماں کی طرح باپ بھی بچوں کی پرورش کے ذمہ دار ہوتے ہیں، مرد بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے خاص کیوں ہو جاتا ہے، والدین کو بچے کی ذمہ داریاں بانٹنے کی ضرورت ہے . . .View this post on Instagram