لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کمرۂ عدالت میں پہنچ گئے، سماعت شروع


لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیشی کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ کر کمرہ عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔

عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہیں۔ انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔
عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ رجسٹرار آفس نے ان کی گاڑی عدالت کے احاطے میں لانے کی اجازت دے دی۔ عمران خان کے ساتھ سینئر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ پولیس نے انہیں سیکیورٹی دے رکھی ہے۔ ان کی گاڑی میں جیمر نہیں تھا جس پر پنجاب پولیس کی ایک گاڑی ان کے ساتھ موجود ہے جس میں جمیر لگا ہوا ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔