لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیشی کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ کر کمرہ عدالت میں پیش ہوگئے ہیں . ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں .
انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے . تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے .
عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے . عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہیں . انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے . تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے .
عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے . رجسٹرار آفس نے ان کی گاڑی عدالت کے احاطے میں لانے کی اجازت دے دی . عمران خان کے ساتھ سینئر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ پولیس نے انہیں سیکیورٹی دے رکھی ہے . ان کی گاڑی میں جیمر نہیں تھا جس پر پنجاب پولیس کی ایک گاڑی ان کے ساتھ موجود ہے جس میں جمیر لگا ہوا ہے .
جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے . درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی . اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں .