کراچی میں خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے دو مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر اُنہیں بلیک میل کرتے تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق موبائل بیلنس لوڈ کی دکان چلانے والا ملزم گرفتار کیا ہے، جو بیلنس لوڈ کے ذریعے خواتین کا نمبر حاصل کرکے دوستی کرتا تھا۔
ملزم خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
دوسری کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔