رینا رائے اور سوناکشی سنہا کے درمیان غیر معمولی مشابہت کیوں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی معروف اداکارہ رینا رائے نے اپنے انٹرویو میں بتا دیا کہ وہ شتروگھن کی بیٹی سوناکشی سنہا کے ساتھ غیر معمولی مشابہت کیسے اور کیوں رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ رینا رائے نے 1983 میں پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں، ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ تاہم ان دونوں کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 1990 میں ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی جس کے بعد رینا رائے بھارت واپس چلی گئیں۔
تاہم پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان سے شادی سے قبل اداکارہ رینا رائے اور اداکار شتروگھن سنہا کے تعلقات تھے۔ جس کا ذکر اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی سوانح عمری Anything But Khamosh میں تفصیل سے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رینا رائے سے انٹرویو کے دوران جب یہ سوال کیا گیا کہ سوناکشی سنہا آپ جیسی لگتی ہیں۔ کیوں؟میزبان کے سوال پر اداکارہ رینا رائے نے کہا کہ ’وہیں نہ، یہ تقدیر کے اتفاق ہوتے ہیں، اب یہ ہی دیکھ لیجئے کہ جیتو جی اور میری مائیں جڑواں بہنیں لگتی ہیں۔