عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے، عدالت نےگرفتاری روک کر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا کہا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے نکلے تو لاہور میں رہائش گاہ پر پولیس نےحملہ کیا، پولیس نےجوڈیشل کمپلیکس جانے والےراستے بند کررکھے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس ایسے مقدمات میں گرفتاری چاہتی ہے جن کا علم ہی نہیں، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔