لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے عمران خان کے گھر زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرادی . ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں 16 رائفلیں شامل ہیں ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے شراب کی بوتلیں اور پیٹرول کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں .
اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے . pic.twitter.com/j2zMI4b95u
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے امکان ہے کہ یہ وہ اسلحہ ہے جو بطور وزیراعظم عمران خان کو دیا گیا تھا بعد ازاں عمران خان نے اسے واپس نہیں کیا .
دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتا چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے .
زمان پارک سے اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر صحافیوں کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صحافیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ جس جگہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا اس جگہ کی وہ ویڈیو پہلے ہی بناچکے تھے اور وہاں انہیں کسی قسم کا کوئی اسلحہ نظر نہیں آیا، وہاں پستول جیسا چھوٹا اسلحہ چھپانا ممکن ہے تاہم کلاشنکوف اور رائفل جیسا بڑا اسلحہ ممکن نہیں کہ ہماری نظر سے نہ گزرے .
. .صحافی زمان پارک آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے pic.twitter.com/ZbsjYhmWaj
— Imran khan (@ImranRiazFan1) March 18, 2023