پولیس کا زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ


لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے عمران خان کے گھر زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرادی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں 16 رائفلیں شامل ہیں ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے شراب کی بوتلیں اور پیٹرول کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے امکان ہے کہ یہ وہ اسلحہ ہے جو بطور وزیراعظم عمران خان کو دیا گیا تھا بعد ازاں عمران خان نے اسے واپس نہیں کیا۔
دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتا چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔
زمان پارک سے اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر صحافیوں کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صحافیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ جس جگہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا اس جگہ کی وہ ویڈیو پہلے ہی بناچکے تھے اور وہاں انہیں کسی قسم کا کوئی اسلحہ نظر نہیں آیا، وہاں پستول جیسا چھوٹا اسلحہ چھپانا ممکن ہے تاہم کلاشنکوف اور رائفل جیسا بڑا اسلحہ ممکن نہیں کہ ہماری نظر سے نہ گزرے۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

7 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

17 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

30 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

33 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

41 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

46 mins ago