مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنادی ہے جو فیصلے کرے گی، عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتادیا کہ ان کے گرفتار ہونے پر کیا کیا جائے گا۔عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنادی ہے جو پارٹی سے متعلق فیصلے کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 94 کیسز درج ہیں، میری تمام کیسز میں ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت کے باوجود اس وقت مجھے گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری زندگی کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بعد آنے والے ردعمل سے فکرمند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سخت ردعمل آئے گا اور یہ پورے پاکستان میں ہوگا، یہ جو سب کر رہے ہیں ان کو حالات کا ادراک نہیں۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کے ذہن میں ہے کہ مجھے گرفتار کریں یا قتل کردیں۔