فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر کیا ہوتا ہے، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔


فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نےاعتراف جرم کیا ہے۔