پولیس پر شیلنگ کی گئی، یہ ہمارے لیے نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، پولیس کی طرف شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلا اشتعال پتھراؤ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہوگئی تھی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں۔آئی اسلام آباد نے کہا کہ عدالت سے 100 میٹر کا فاصلہ بھی نہیں رہ گیا، عمران خان عدالت میں تشریف لائیں، عدالتی کارروائی کی تکمیل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، پولیس تحمل اور برداشت کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔