پرویز الہٰی کے خاندان کے متعدد افراد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد


لاہور (قدرت روزنامہ)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے خاندان کے متعدد افراد کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔پرویز الہٰی کے خاندان کے ارکان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور چوہدری غلام رسول کی عدالت نے ان کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پراپرٹیز، بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے کی درخواست اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منجمد کیے، پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت منجمد کیے گئے ہیں۔فیصلے کے متن کے مطابق پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک منجمد رہیں گے، عدالت نے شریک ملزموں کے 22 بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کیے، بینک اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے بھیجے گئے ہیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی بینک اکاؤنٹس اور بےنامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا، گزشتہ دور میں چوہدری فیملی نے فرنٹ مینوں کے ذریعے منی لانڈرنگ سے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔عدالت نے راسخ الہٰی اور ان کی اہلیہ کی اربوں روپے کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس جبکہ مونس الہٰی کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شریک ملزمان احمد فاران خان، محمد رشید، عامر سہیل اور ارشد اقبال کے بھی بینک اکاؤنٹس و پراپرٹیز منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے چوہدری برادارن کے فرنٹ مین قیصر اقبال بھٹی اور عابد احمد بھٹی کے بینک اکاؤنٹس جبکہ شریک ملزمان کی تقریباً 10ارب روپے مالیت کی 17 ہزار 420 کنال اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

15 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

31 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

49 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago