اثاثہ جات کیس۔۔ ن لیگ کے دو سینئر رہنماﺅں کی نیب میں طلبی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے اثاثہ جات کیس میں ایم این اے جاوید لطیف کو 9 ستمبر جبکہ برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کرلیا . دونوں کو آخری طلبی کی وارننگ بھی جاری .

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف پر 50 کروڑ جبکہ برجیس طاہر پر 30 کروڑ کے اثاثے آمدن سے زائد بنانے کا الزام ہے . جاوید لطیف کا کیس انویسٹیگیشن سے ریفرنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی . برجیس طاہر کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی . دونوں ملزمان کے کیسز کو اپ گریڈ کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دینگے . . .

متعلقہ خبریں