لیگی رہنما توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے ماطبق مدعی مقدمہ نے وقوعہ سے انکار کردیا جب کہ پولیس نے بھی توفیق بٹ کو بے گناہ قرار دیدیا ہے۔ عدالتی حکم پر لیگی ایم پی اے کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کردی گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ مقدمہ قابل اخراج ہے، پولیس تفتیش کے مطابق وقوعہ ثابت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ توفیق بٹ نے جی ٹی روڈ پر ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کے معاملے میں تنقید کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے ملازمین سے پودے چھیننے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔