زمان پارک آپریشن، پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کارکن فائنل تحریک کے لئے تیار رہیں عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں،آئی جی اور نگران حکومت مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،آئی جی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کوئی حیثیت نہیں،پنجاب حکومت بہت بڑی بدمعاش ہے،

آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زمان پارک سے اینٹی ٹینک اور دیگر اشیا ء برآمد نہیں کیں،پنجاب کا موجودہ وزیر اعلی چاہتا ہے کہ لاشیں گریں کیونکہ وہ انتخابات کی مہم کی اجازت نہیں دے رہا،مذاکرات کی کوشش مریم نواز گروپ خراب کر رہا ہے، مذاکرات کے بغیر مسائل کا کوئی حل نہیں،مہنگائی عروج پر ہے، خارجہ اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کو صرف ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے،زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،زمان پارک میں جو ہوا اس سے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔حماد اظہر، ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس فواد چوہدری نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے۔زمان پارک میں آپریشن کے دوران عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا،آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے،مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کے طور پولیس کی جانب سے جسے نامزد کیا گیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی،

ہم نے انہیں صبح کہا تھا اس کی اطلاعات ہیں جو غلط ہوگا،عدالت میں کہا گیا کہ سرچ وارنٹ کے ساتھ سرچ کیا جائے گا تو ہم نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کریں گے لیکن انہوں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا،شیر گھر سے نکلا تو گیدڑوں اور بھیڑیوں نے حملہ کر دیا،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں مریم نواز اور مریم اورنگزیب توشہ خانہ کی سب سے بڑی ملزم نکلیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جارہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago