آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
گلوکارہ نے سوشل میڈیا میں مداحوں کو لیگل نوٹس سے آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفافہ صحافت اور جعلی رپورٹنگ کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کیلئے اور ان تمام لوگوں کیلئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ لوکل نیوز پلیٹ فارم نے ایک خبر چلائی تھی جس کے مطابق گلوکارہ کے ایک انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کو اپنے بڑے بھائی پر کرش تھا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

60 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago