مینار پاکستان جلسہ، حکومت کا انکار، تحریک انصاف کا اصرار، ایک دن آگے بڑھا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے پیر کی بجائے منگل کو انعقاد کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست دے دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ایک مرتبہ پھر ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی۔ حکومت تحریک انصاف کو جسلے کی اجازت دینے سے پہلے ہی انکار کر چکی ہے۔
تحریک انصاف نے پہلے جلسے کا (آج) اتوار کو اعلان کیا تھا، اس کے بعد پیر اور اب منگل کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات میں بھی جلسے کا ذکر کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے 21 مارچ کو جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی ہے۔