عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی ؛پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کو گاڑیوں کی مد میں کتنے کروڑ کا نقصان پہنچایا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے اسلام آباد پولیس کو کتنا نقصان ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ مرتب کر لی۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان گاڑیوں کی مد میں پہنچایا گیا،پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد پولیس کی 7گاڑیوں اور 2موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی ڈویژن کی لینڈکروزجیمرکے تمام شیشے، انٹینا توڑدیاگیا ،باڈی پر ڈینٹ موجودہیں،سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پتھراؤ سے نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق تھانہ لوہی بھیر اور سپیشل برانچ کی پک اپ گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں،تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی گاڑی کی باڈی مکمل طور پر تباہ کردی گئی،ایم ٹی ہیڈ کوارٹر کی قیدی وین کے فرنٹ اور سائیڈ کے شیشے توڑ دیئے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ تھانہ مارگلہ کے 2موٹرسائیکل پی ٹی آئی کارکنان نے مکمل طور پر جلادیئے،پنجاب پولیس فیصل آباد کی 2بسوں کے تمام سائیڈ کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

19 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

26 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

36 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

45 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

60 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago