ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کارکن کی سیلفی لینے کی کوشش، روکنے پر عمران خان نے اپنے ہی محافظ کو تھپڑ مار دیا؟ ویڈیو وائرل


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرسیلفی لینے کی کوشش پر کارکن کو روکنے پر اپنے ہی محافظ کو بادی النظر میں تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جمعہ کے روز مقدمات میں حفاظتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، عمران خان جب پیشی کیلئے کمرہ عدالت جانے لگے تو کارکنو ں کی بڑی تعداد موجود تھی ،اسی دوران ایک کارکن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو عمران خان کے ذاتی سکیورٹی گارڈ نے کارکن کو دھکا دیدیاجس پر کپتان غصے میں آگئے اور اسے ڈانٹنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کپتان کے اس رویے کو سراہا جا رہا ہے۔