خانہ کعبہ میں ماں کو بیٹا مل گیا۔۔ حرم شریف میں مزدوری کرنے والا بیٹا بوڑھی والدہ کو دیکھ کر جذباتی ہو گیا، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کو جذباتی کر دیا جب ایک ماں اپنے بیٹے کو ڈھونڈتے ہوئے خانہ کعبہ پہنچ گئی۔


حرم شریف میں مسلمان ویسے ہی جذباتی ہو جاتے ہیں، ایسے میں ایک ماں اور بیٹے کئی دنوں بعد جب ملے تو صارفین کی آنکھوں سے بھی آنسو جھلک ہی گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سیکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے اور عمرہ زائرین کی معاونت میں مگن تھے، کہ ایسے میں برقع اوڑھے خاتون فورا منظر نے نظر آتی ہیں۔
خاتون نے اچانک سے نوجوان کا ہاتھ تھاما تو خود نوجوان بھی ہکا بکا رہ گیا مگر جب اس کے کانوں نے وہی آواز کو سنا جو کہ والدہ ہی کی تھی، جسے سننے کے لیے اس کے کان ترس گئے تھے۔لیکن جب سامنے دیکھا تو سچ مچ والدہ ہی کھڑی تھی، نوجوان نے ایک منٹ بھی ضائع کیے بغیر ماں کو گلے لگا لیا، ماتھا چوما، اپنی ماں کو لگے لگایا تو خود ماں کی ممتا کو بھی سکون مل گیا۔
بیٹے کو یقین ہی نہیں تھا کہ والدہ یہاں آ کر اس مقدس مقام پر مجھے سرپرائز دے گی، دوسری خود ماں کے لیے یہ سب سے بڑا لمحہ تھا، جب بیٹا اسے سب سے مقدس اور پسندیدہ مقام پر ملنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔