ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے قریبی دوست ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا گزشتہ کئی برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، بھارتی میڈیا پر اکثر ہی دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، ابھی ہم اپنا وقت انجوائے کر رہے ہیں۔
ارباز خان سے طلاق سے متعلق ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا تھا کہ یہ ٹیگ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گا، لیکن میرے خیال میں طلاق کے بعد محبت مل جانا ایک الگ چیز ہے، لوگوں نے خود سے چھوٹے شخص سے ڈیٹ کرنے پر بھی مجھ پر تنقید کی۔
اداکارہ نے کہا مجھے نہیں لگتا محبت کی کوئی عمر ہوتی ہے،کیوں شادی ہی سب کچھ ہوتی ہے؟ شادی ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ دو لوگوں کے درمیان ہی ہونا چاہیے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ کی طلاق 2017 میں ہوئی تھی، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago