سبینہ فاروق کو ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے پر دھمکیاں ، اداکارہ کھل کر بول پڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سبینہ فاروق کو ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔ منفی کردار ادا کرنے والے اداکار کو مداحوں کی جانب سے سراہا بھی جاتا ہے، تاہم اگر صارفین ڈرامے میں اداکاری کی بنا پر اس اداکار کو دھمکانے، نفرت یا اداکار کے حوالے سے جعلی مواد پوسٹ کرنے لگے تو یہ یقینی طور پر ناقابل قبول ہے۔ اسی طرح کا واقعہ معروف ڈراما تیرے بن کی اداکارہ سبینہ فاروق کے ساتھ پیش آیا۔

سبینہ فاروق نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ انہیں ان کے کردار کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈالا جارہا ہے، اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے۔

اداکارہ نے ڈرامے کے کردار اور اداکار کے درمیان فرق نہ سمجھنے والے افراد سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں درخواست کرتی ہوں کہ اپنا غصہ مجھ پر نکالنا بند کریں اور میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو جعلی یوٹیوب ویڈیوز بنا کر کماتے ہیں، اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کے کردار نہ دیکھیں، اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کرکے سب کو دکھاﺅں گی اور پوسٹ کروں گی۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

6 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

11 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

13 mins ago

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

15 mins ago

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

26 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

38 mins ago