ویڈیو: مشی خان عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر نامور اداکارہ مشی خان پھول لے کران کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں۔گزشتہ روز عمران خان کی اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی اور وہ لاہور سے براستہ سڑک اسلام آباد پہنچے۔
ویڈیو پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشی خان ہاتھوں میں پھول لیے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔مشی خان نے اپنے لئے اس موقع کو تاریخی لمحات قرار دیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین اور شوبزاندسٹری کے اسٹارز کی جانب سے مشی خان کی اس ویڈیو پر تعریفی کلمات اور لاتعداد محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان ، عوام بلکہ اب شوبز ستارے بھی کھل کر اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔