ماہرہ خان زمان پارک آپریشن پر برہم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن کے لیے اپنائے گئے طریقے کار پر برہم ہو گئیں۔ گزشتہ روز جب عمران خان بطور پارٹی چیئرمین ٹرائل کورٹ میں سماعت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے تو پنجاب پولیس نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کی اور عمران خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور جائے وقوع سے متعدد ہتھیار برآمد کیے۔
زمان پارک میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کے خلاف اور بلاجواز تھی جبکہ پنجاب پولیس کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس تفتیش کے لیے وارنٹ موجود تھا۔ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ طریقے کار کیسے جائز ہے؟

ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پولیس آپریشن کو ’پاگل پن‘ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ آج کل زمان پارک پولیس کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے پہلی بار پولیس 14 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کے لیے وہاں پہنچی تھی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ان کی لڑائی تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس ایل کی وجہ سے پولیس آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

35 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

41 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

48 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

53 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

58 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

1 hour ago