کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے . سردار سرفراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پیش گوئی کی کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں .
اُنہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں . چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے .