اسٹیڈیم میں موجود شاہین کی اہلیہ انشا سے متعلق مداحوں کو غلط فہمی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین غلطی کا شکار ہوگئے،قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنے

شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں کراؤڈ کے درمیان موجود تھیں . نجی ٹی وی جیو کے مطابق میچ کے دوران کیمرا مین بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو دکھاتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور متعدد ٹوئٹس کرڈالیں .

درحقیقت میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعدکی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سےگفتگو کر رہے تھے جب کہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا . اس کے علاوہ شاہین نے انشا کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں