اسٹیڈیم میں موجود شاہین کی اہلیہ انشا سے متعلق مداحوں کو غلط فہمی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین غلطی کا شکار ہوگئے،قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنے

شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں کراؤڈ کے درمیان موجود تھیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق میچ کے دوران کیمرا مین بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو دکھاتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور متعدد ٹوئٹس کرڈالیں۔درحقیقت میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعدکی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سےگفتگو کر رہے تھے جب کہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔اس کے علاوہ شاہین نے انشا کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago