توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب


لاہور (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کل طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئےزمان پارک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول کو سمن جاری کیا تھا ، جس میں انہیں 9 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔