پنجاب الیکشن: حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے خالد اسحاق نے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مریم نواز کی جانب سے 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔