بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رُخ خان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر بُرے وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام دس کا دم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رُخ خان اور رانی مکھرجی بطور خصوصی مہمان شریک ہیں۔
اس ویڈیو میں شاہ رُخ خان اپنی اہلیہ گوری خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کر رہے ہیں کہ انہوں زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by wine and grapes 🍇 (@sh_editts)


شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے غلط فیصلے بھی کئے پر گوری ہمیشہ ہر بُرے وقت میں میرے ساتھ رہی اور اس نے بہت سی چیزوں پر چُپ رہ کر میرا ساتھ دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں جن کا نام آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہے۔