پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے حکومتی اتحادیوں کی مشاورت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے حکومتی اتحادیوں کی مشاورت ہوئی . وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے معاملے پر غور کیا گیا .


اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشنز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی . اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں