نیب نوٹس پرعمران خان اوراُن کی اہلیہ کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان اور بشری بی بی کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے .


اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے تاہمنیب نے توشہ خانہ کیس میں نوٹس بھیج کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے .
انہوں نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے اور اعلیٰ سطحی کمیشن توشہ خانہ کے حوالے سے دو دہائیوں کی تحقیقات کرے . خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب ٹیم نے عمران خان اور اہلیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا جس پر عمران خان اور بشری بی بی کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں