نیب نوٹس پرعمران خان اوراُن کی اہلیہ کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان اور بشری بی بی کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے تاہمنیب نے توشہ خانہ کیس میں نوٹس بھیج کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے اور اعلیٰ سطحی کمیشن توشہ خانہ کے حوالے سے دو دہائیوں کی تحقیقات کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب ٹیم نے عمران خان اور اہلیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا جس پر عمران خان اور بشری بی بی کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

4 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

11 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

17 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

2 hours ago