حکومت کی موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستے پٹرول کی سکیم ، آئی ایم ایف بھی میدان میں آ گیا ، بیان جاری کر دیا


نیویارک(قدرت روزنامہ)حکومت کے غریب عوام کیلئے پٹرول سکیم کے اعلان پر آئی ایم ایف نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والوں کو ایندھن پر سبسڈی دینے پر کوئی مشاور ت نہیں کی ،
بڑی گاڑی والوں کیلئے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے پر بھی کوئی بات نہیںکی گئی ،سکیم کے آپریشن ، لاگت ، ہدف ، دھوکہ دہی، اور استحصال پر تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے خاصی پیشرفت کی ہے ،فنڈ کے حصول کیلئے پالیسی وعدوں پر عمل درآمد ضروری ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے گزشتہ روز سستا پٹرول سکیم لانے کا اعلان کیا تھا ،سکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کو پٹرول پر100 روپے سبسڈی دی جانی ہے ،وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے سکیم چھ ہفتے میں نافذ العمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔