عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حسان نیازی سے متعلق اسلحہ دکھانے کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے پولیس کی استدعا پر عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔