” سگنل کے نیچے بنی فلم کا مجھے جنرل باجوہ نے بتایا ، ویسے وہ لڑکی کون تھی ؟“ سابق آرمی چیف کا انٹرویو کرنے والے صحافی نے شہزاد اکبر سے سوال کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جنرل ریتائرڈ قمر جاوید باجوہ کے نئے انٹرویو کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے ، جس پر شہزاد اکبر نے بھی رد عمل دیا لیکن لینے کے دینے اس وقت پڑ گئے جب سابق آرمی چیف کا انٹرویو لینے والے صحافی نے شہزاد اکبر سے جوابی سوال پوچھ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف کا انٹرویو کرنے والے صحافی ” شاہد متیلا “ نے ٹویٹر پر شہزاد اکبر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ”جنرل باجوہ نے مجھے ڈپلومیٹک انکلیو کے سگنل کے نیچے گاڑی میں بنی فلم کا بھی بتایا ہے جس کا ذکر اگلے کالموں میں آئے گا۔ویسے شہزاد صاحب وہ خاتون کون تھی ؟“

یاد رہے کہ شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر جاری پیغا م میں کہا کہ ”جنرل باجوہ کے تازہ ترین (بونگے) انٹرویو سے صرف ایک چیز ثابت ہوتی ہے کہ آج اگر آپکا افسر آپ سے جو غیر قانونی کام کروائے گا کل وہی سارا الزام آپ پر لگا دے گا ، لہذا عقلمندوں کے لیے اشارہ ہے اب بھی وقت ہے سدھر جائیں “۔