ثانیہ مرزا اس وقت کہاں ہیں؟


مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے والدین، بہن اور بیٹے کے ہمراہ اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے عبادات کی قبولیت کی دعا کی ہے۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے احد کے مقام کا دورہ بھی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کے ساتھ بیٹے اذہان کے علاوہ ان کے والد، والدہ، بہن، بہنوئی اور بھانجی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
تینوں خواتین نے مقدس مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیاہ عبایا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان تصاویر کے کیپشن میں سابقہ ٹینس اسٹار نے لکھا ہے کہ ’ الحمدللہ، اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے‘۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جن میں وہ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں اور عبایا کے لئے سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں، جبکہ اگلی انسٹا اسٹوری کے مطابق وہ کوہ احد کے مقام پر موجود ہیں جہاں متعدد کبوتروں کو زمین پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان کی آخری انسٹا اسٹوری میں ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ثانیہ مرزا کی تصویر بنی ہوئی ہے اور عمرہ مبارک لکھا ہوا ہے۔ یہ کیک ثانیہ مرزا کو اُس ہوٹل کی جانب سے تحفے میں دیا گیا جہاں وہ رہائش پذیر تھیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی ہوٹل اور ٹریول اینڈ ٹوئیر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔