مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے . مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے وکیل لیاقت اعوان الیکشن کمیشن کے افسر کے روبرو پیش ہوئے .


وکیل لیاقت اعوان نے کہا ہے کہ پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں .
پی پی 149 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع
اس کے علاوہ پی پی 149 سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں . مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے تھے .
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63 کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے . یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں