مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے وکیل لیاقت اعوان الیکشن کمیشن کے افسر کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل لیاقت اعوان نے کہا ہے کہ پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
پی پی 149 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع
اس کے علاوہ پی پی 149 سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے تھے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63 کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

10 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

18 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

28 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

36 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago