سوئی ناردرن رمضان میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرےگی


کراچی (قدرت روزنامہ)سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق سحر و افطار میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رات ڈھائی سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، سحر و افطار کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی شکایت کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔