یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکیں، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔صدر مملکت میں سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔