لاڈلا نہ جیل گیا اور نہ ہی ابھی تفتیش ہوئی لیکن سہولت کار تڑپ اٹھے، شازیہ مری
کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ لاڈلا نہ جیل گیا اور نہ ہی ابھی تفتیش ہوئی لیکن سہولت کار تڑپ اٹھے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ لاڈلے کی فریاد پر رونا دھونا کرنے کی بجائے ان کے کرتوت کیوں نہیں دیکھتے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت سامنے آچکی ہے، عمران نیازی کس کھیت کی پیداوار ہے، ثابت ہوچکا کہ سائفر من گھڑت کہانی تھی۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ سازش کا بیانیہ بنانے والا خود بڑا سازشی نکلا، ممنوعہ فارن فنڈنگ کے اثرات سامنے آچکے ہیں۔