الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم
کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 6 یونین کونسلز (یوسیز) میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔ای سی پی نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔
ای سی پی نے اپنے فیصلے میں مومن آباد کی یوسی 3، منگھو پیر کی یو سی 12 اور ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔جماعت اسلامی نے ای سی پی میں کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد ان 6 یوسیز کے نتائج چیلنج کیے تھے۔