الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم


کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 6 یونین کونسلز (یوسیز) میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے . ای سی پی نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا .


ای سی پی نے اپنے فیصلے میں مومن آباد کی یوسی 3، منگھو پیر کی یو سی 12 اور ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے .
الیکشن کمیشن نے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے . جماعت اسلامی نے ای سی پی میں کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد ان 6 یوسیز کے نتائج چیلنج کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں