چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے .

پولیس کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل اور بھگدڑ ایک شخص کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کی وجہ بنی .

شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین اور مردوں کے لیے ایک ہی سینٹر میں مفت آٹا تقسیم کا پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے اور صبح 6بجے سے ہزاروں مرد و خواتین مفت آٹے کے حصول کے لیے سینٹر پہنچ گئے تھے .
مفت آٹا آنے سے قبل جیسے ہی سینٹر کا گیٹ کھولا گیا تو بھگدڑ مچ گئی . شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناقص انتظامات کے سبب افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے . آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کم پوائنٹ مقرر کیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں